Homeخبریںمغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل پر پہنچنے والا یاس سمندری طوفان...

مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل پر پہنچنے والا یاس سمندری طوفان تباکن شکل اختیار کریگا۔

بھارت (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کہاجاتا ہے کہ سمندری طوفان YAAS بہت شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرے گا اور بدھ کے روز مغربی بنگال اور اڈیشہ کے ساحل پر پہنچ جائے گا۔
موسمیاتی زرائع کے مطابق مشرقی وسطی خلیج بنگال اور اس سے متصل شمالی انڈمان کے سمندر میں ہوا کے کم دباؤ کا حلقہ بنا ہوا ہے اور امکان ہے کہ یہ بدھ کی شام کو مغربی بنگال اور اس سے ملحقہ علاقوں کو پار کر جائے گا۔

سمندری طوفان کے وہاں پہنچنے کے وقت 155 سے لے کر 165 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

Exit mobile version