پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںمغربی مقبوضہ بلوچستان میں تین بچیاں گہرے پانی میں ڈوب کر جان...

مغربی مقبوضہ بلوچستان میں تین بچیاں گہرے پانی میں ڈوب کر جان بحق ہوگئے

چابھار ( ھمگام نیوز) ھمگام نیوز کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابھار کمو بازار میں آج تین بچیاں پانی لینے “ھوتک ” نامی گہرے تالاب میں ڈوب کر جان بحق ہو گئے تینوں بچیاں سکول کی طالبہ تھیں جو کہ اسی تالاب میں پانی بھرنے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق تینوں بچیاں ایک ساتھ ایک ہی وقت میں ” ھوتک ” نامی گہرے پانی کی تالاب میں برتنوں میں پانی بھر رہے تھے،جہاں وہ پھسلنے کی وجہ سے گھبرا کر ایک کے بعد ایک کرکے گر کر ڈوب گئے۔ تاہم فوری طور پر ان کی مدد کرنے کیلئے ان کے آس پاس کوئ شخص موجود نہ ہونے کی صورت میں تینوں بچیاں جان بحق ہوگئے ،جن کے نام منیرہ اور مریم دونوں بہنیں تھی اور واحد بلوچ کی بیٹیاں تھے۔ اور تیسری بچی کا نام یسری بنت ناصر بلوچ ہے ۔ تینوں بچیوں کی عمر 9 اور دس سال کے قریب تھے۔ دریں اثنا مغربی مقبوضہ بلوچستان میں پسماندگیبکی وجہ سے کئی علاقوںِ میں بنیادی شہری سہولیات کے فقدان کی وجہ سے ایسے حادثات رونما ہوجاتے ہیں، جس سے قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوتا ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز