سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان سے جبری لاپتہ ہونے والےبلوچ فرزند بازیاب

مقبوضہ بلوچستان سے جبری لاپتہ ہونے والےبلوچ فرزند بازیاب

احمدوال (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی سے جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والا بلوچ فرزند احمد نواز ولد محمد اعظم بازیاب ہوکر اپنے گُھر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے احمد نواز کو ڈھائی سال قبل پاکستانی قابض فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے نوشکی احمد وال سے جبری طور پر گمشدہ کرنے کے بعد ریاستی اذیت خانوں میں منتقل کر دیا تھا جو آج بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے احمد نواز کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز