Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: قابض پاکستانی خفیہ ادارے منشیات کی کاشتکاری کو فروغ دے...

مقبوضہ بلوچستان: قابض پاکستانی خفیہ ادارے منشیات کی کاشتکاری کو فروغ دے رہے ہیں۔

چاغی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں منشیات کی کاشتکاری ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے، جس میں عوام کا کہنا ہے کہ قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکار نشہ جیسے ناسور چیز کی کاشت کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔

بلوچ عوام کا کہنا ہے کہ ریاستی پشت پناہی میں منظم انداز میں منشیات کی کاشتکاری کی جا رہی ہے، تاکہ بلوچ نوجوانوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر کمزور کر کے انہیں ان کے حقوق کے لیے جدوجہد سے روکا جا سکے۔

چاغی سمیت بلوچستان بھر میں یہ منشیات کی پیداوار اور فروخت سرعام جاری ہے، جس سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

Exit mobile version