Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثات میں ایک...

مقبوضہ بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثات میں ایک بچہ جانبحق، 6 افراد زخمی۔

 

کوئٹہ، ژوب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ و ژوب میں مختلف اوقات میں پیش آنے والے روڑ حادثے میں ایک بچہ جانبحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڑ پر گاڑی سے ٹکرانے کے باعث ایک بچہ جانبحق ہوگیا۔

جانبحق بچے کی شناخت ظریف کے نام سے ہوی ہے، واقعہ کے بعد پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ایک اور حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پیر کے روز ژوب کوئٹہ شاہراہ پر بی آر سی کالج کے قریب روڑ حادثے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا۔

Exit mobile version