چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان: مختلف علاقوں سے 5 بلوچ نوجوان پاکستانی عقوبت خانوں سے...

مقبوضہ بلوچستان: مختلف علاقوں سے 5 بلوچ نوجوان پاکستانی عقوبت خانوں سے بازیاب

مستونگ/کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کیچ سے مجموعی طور پر پانچ بلوچ نوجوان قابض پاکستانی فوج کے عقوبت خانوں سے بازیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ سے جبری لاپتہ عبدالحکیم ولد جمعہ خان بنگلزھی کو رہا کر دیا گیا ہے۔ انھیں 13 دسمبر 2017 کو دشت ضلع مستونگ سے پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیا تھا۔

دریں اثنا کیچ کے تحصیل مند سے 14 دنوں سے لاپتہ چار نوجوان یحییٰ ولد بجار ، قادر بخش ولد یونس ، قادر بخش ولد اسماعیل اور حیاتان ولد محمد کریم بھی قابض اداروں کی حراست سے بازیاب ہوگئے۔ مزکورہ نوجوان 30 جون 2021 کو شکار کے لیے پہاڑوں کی طرف گئے تھے جہاں سے انہیں قابض فوج نے اغواء کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز