یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد جبراً اغواء، ایک...

مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد جبراً اغواء، ایک زیر حراست قتل

کوئٹہ(ہمگام نیوز)مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں چار افراد جبراً اغواء ہوگئے جن میں ایک زیر حراست شخص قتل کردیا گیا-

تفصیلات کے مطابق قابض
پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبراً اغواء ہونے والے چار افراد میں ایک بنام ہاشم ڈومکی کے لواحقین نے بتایا کہ ہاشم ڈومکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاش ناقابل شناخت ہے جس پر ان کو شک ہے کہ ہاشم ڈومکی ہے‫۔

جبکہ قابض پاکستانی فورسز نے سبی سے تین افراد اور ڈیرہ مراد جمالی سے ایک شخص کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

دو دن قبل پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے سبی سے حیات ولد زنگی، انور گورگیج، حاشم ڈومکی کو حراست بعد لاپتہ کر دیا تھا، جبکہ آج صبح ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک پاکستانی فورسز نے محمد خان ولد نبی بخش بگٹی کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا ہے۔

ہاشم ڈومکی کی لاش کی تصدیق ابھی تک نہیں ہوا ہے، فیملی کے مطابق تشدد و مسخ ہونے کی وجہہ سے لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز