Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان چابہار میں بم دھماکہ ایرانی فورسز کے 3 اہلکارہلاک3زخمی

مقبوضہ بلوچستان چابہار میں بم دھماکہ ایرانی فورسز کے 3 اہلکارہلاک3زخمی

چابہار(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج ایران کے زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار میں پلکہ کوزہ بازار میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش بم دھماکہ ہوا . ابتدائی معلومات کے مطابق بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب خودکش حملہ آور نے  حملہ کردیا۔یہ بھی اطلاعات آرہی ہے کہ اس حملے میں ایرانی خفیہ انٹیلی جنس( اطلاعات) کے اہلکار بھی نشانہ بنے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایرانی فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہوکر جہنم واصل اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔جن میں ایک سرباز اور دو فرماندارشامل ہیں۔زخمیوں کی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا یے۔عینی شاہدین کے مطابق جائے وقوعہ کی جانب ایمبولینس تیزی سے سائرن بجاتے ہوئے دکھائی دیئے ۔مزید معلومات اور اپڈیٹس کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Exit mobile version