کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ریاستی جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے بلوچ فرزندان بازیاب ہوکر اپنے گُھر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والے بلوچ طالب علم نوید قدیر سکنہ تربت کو اسی سال مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے قابض پاکستانی خفیہ اداروں نے جبری گُمشدگی کا شکار بنا کراپنے ٹارچر سیل میں منتقل کردیا تھا۔وہ ریاستی اذیت خانوں سے آج بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے ہیں۔ قابض پاکستانی ٹارچر سیل سے دوسرے بازیاب ہونے والے بلوچ فرزند کا نام قادر مری ہے جن کو قابض پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی نے 28 جنوری کو کوئٹہ میں قائم شیخ زاہد ہسپتال سے جبری گُمشدگی کے بعد لاپتہ کیا تھا۔ قادر مری بھی ریاستی اذیت خانوں سے آج بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔
مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے ان دونوں بلوچ فرزندان کی بازیابی کی تصدیق کردی۔