Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں چچا نے اپنے ہی بھتیجے کو...

مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں چچا نے اپنے ہی بھتیجے کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

 

پنجگور (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں چچا نے خنجر کے وار کرکے اپنے ہی بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ دل خراش واقعہ پنجگور کے علاقے چتکان میں جہلگ کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک شخص کو خنجر کے وار کرکے قتل کردیا۔ قاتل اور مقتول آپس میں چچا بھتیجا بتائے جاتے ہیں۔پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے آلائے قتل برآمد کرلیا۔

آخری اطلاعات آنے تک قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکیں اور مقتول کی شناخت بھی تاحال نہ ہوسکی۔

Exit mobile version