خضدار/کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ اور خضدار سے تین افراد جبری طور پر لاپتہ ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خضدار کے علی ہسپتال سے نامعلوم افراد نے ایک شخص کو حراست میں لے لاپتہ کردیا ہے جسکی شناخت وسیم ولد شریف کے نام سے ہوئی ہے۔ دریں اثناء کیچ سے قابض پاکستانی فورسز نے دو طالب علم سمیر مراد اور رستم حسن کو تربت سے ہیرونک جاتے ہوئے دوران سفر حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔