سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںمقبوضہ بلوچستان کے علاقےتمپ سےقابض پاکستانی فوج نے سلمان ظفرکوجبری اغواکرلیا

مقبوضہ بلوچستان کے علاقےتمپ سےقابض پاکستانی فوج نے سلمان ظفرکوجبری اغواکرلیا

تمپ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کولواہ کراس سے قابض پاکستانی فورسز نے سلمان ظفر ولد ظفر محمد آسی آباد تمپ کے رہائشی کو جبری اغوا کیا ہے۔عوامی رائے کے مطابق سلمان ظفر محنت مزدوری کیلئے اپنے کیھتوں میں کام کیلئے جارہے تھے۔علاقہ تمپ اور ان کے خاندان والوں کو قابض فوج کی ماضی میں عام عوام کو دوران حراست شدید تشدد بعد مسخ شدہ لاش کی صورت میں کئی کسی ویرانے میں پیھنکنے کی بنا پر اب تمام جبری اغوا کنندگان کی زندگی و سلامتی کے لیئے انھیں شدید تشویش لاحق ہیں۔ کیونکہ ایک دہائی سے زائد کے عرصے سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچستان کے شہریوں کو قابض ریاست کے اپنے قانون وعدالت ماوراء جبری گرفتاری کا سلسلہ اب تک جاری ہیں۔انسانی حقوق کے ادارے اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بلوچستان میں ان جبری گرفتاریوں جو کہ قابض ریاست کی طرف سے ایک بہت بڑے انسانی حقوق کا بحران پیدا ہوا ہے۔اس حوالے تمام انسان دوست بلوچ فرزندوں کی جبری اغوا کے سلسلے میں عالمی سطح پر سوشل میڈیا میں شعو ر وآگاہی مہم کو پیھلا کر اپنا اخلاقی فرض ادا کرکے ریاست کومجبور کرے کہ وہ جبری اغواء کنندہ گان کی فوری رہائی عمل میں لاکر مزید ایسے غیرقانونی ظالمانہ جبری اغوا کے سلسلے کو فی الفور روکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز