Homeخبریںمقبوضہ مغربی بلوچستان سے اغواہونے والے کمسن مغوی عامربلوچ بازیاب

مقبوضہ مغربی بلوچستان سے اغواہونے والے کمسن مغوی عامربلوچ بازیاب

سراوان (ہمگام نیوز) ہمارے نمائندے کے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی بلوچستان سے اغوا ہونے والے عامر بلوچ کو اس کے رشتہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بازیاب کرالیا۔ عامر بلوچ کو دو مہینے قبل مقبوضہ بلوچستان سے اغوا کیا گیا تھا۔ قابض ایرانی فورسز کی طرف سے عامر بلوچ کی بازیابی کیلئے کسی بھی سطح پر عدم کوششوں کے بعد خاندان کے لوگوں نے اپنے ذرائع سے مغوی عامر بلوچ کا پتہ لگایا اور اغوا کاروں کے ٹھکانے کا گیھراو کرکے اغوا کاروں کے سرغنہ کو گرفتار کرکے عامر بلوچ کو باحفاظت بازیاب کرایا۔ یاد رہے عامر بلوچ پنجگور میں پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے حاجی شامیر کے بھانجے ہے۔

Exit mobile version