چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںملا فضل اللہ پاکستان آئی ایس آئی کے مہمان خانوں میں زندگی...

ملا فضل اللہ پاکستان آئی ایس آئی کے مہمان خانوں میں زندگی گزار رہا ہے : رحمت اللہ نبیل

کابل (ہمگام نیوز ) انٹیلجنس چیف کا پاکستان کو ٹھوس جواب اور اشرف غنی پر تنقید افغان انٹیلجنس نیشنل ڈاریکٹوریٹ آف سیکیوریٹی کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے اس وقت ایک غیر معمولی بیان جاری کردیا، جب پاکستانی وزیر اعظم ہارٹ آف ایشیاء سربراہ مذاکرات کے دوران افغانستان کے دشمن کو اپنا دشمن قرار دے رہے تھے۔ رحمت اللہ نبیل کا پیغام انکے فیس بک پیج پر شائع ہوا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ “جب پاکستان افغانستان کے دشمنوں کو اپنا دشمن قرار دے رہا تھا تو اسی وقت کندھار ائیر فیلڈ پر عام افغان شہریوں کے گردن کاٹ کر انہیں شہید کیا جارہا تھا” انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملا فضل اللہ گذشتہ کئی سالوں اور مہینوں سے پاکستان اور آئ ایس آئ کے مہمان خانوں میں زندگی گذار رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملا فضل اللہ آئ ایس آئ کا ایک پروجیکٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سراج الدین حقانی عرف خلیفہ صاحب ایک طرف اپنے تیسری بیوی سے پیدا ہونے والے نئے بیٹے کے ختنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف ملا اختر منصور مزید افغان شہریوں کے قتل کیلئے منصوبہ بندیاں کررہا ہے۔ یہ دونوں کوئٹہ شہر کے بائی پاس علاقے میں رہائش پذیر ہیں جہاں انہیں آئ ایس آئ کی طرف سے کرنل رانا المعروف ربانی کی سربراہی میں سیکیورٹی حاصل ہے ۔ افغان انٹیلیجنس سربراہ نے اپنے پیغام کے آخر میں کہا ہے کہ ” ہماری وہ پانچ ہزار سالہ تاریخ کہاں گئی ؟ جو اب ساٹھ سالہ تاریخ کے سامنے جھک رہا ہے؟

یہ بھی پڑھیں

فیچرز