سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںملکہ کی آخری رسومات پر ہائی الرٹ کے دوران لندن میں دو...

ملکہ کی آخری رسومات پر ہائی الرٹ کے دوران لندن میں دو پولیس اہلکاروں پر چاقو حملہ

لندن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کی جاری آخری رسومات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ تھی لیکن انتہائی چوکس سکیورٹی کے دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے دو پولیس افسروں کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ لندن وسطی علاقے میں جمعہ کو صبح سویرے پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں زخمی پولیس افسران کو ہسپتال منتقل کیا جا چکے ہے۔ ان کے ساتھ ایک مشتبہ شخص بھی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہو چکا ہے۔

لندن پولیس نے اس بارے میں کہا ہے ”ہم زخمیوں کے بارے میں مزید ‘اپ ڈیٹس ‘ کے منتظر ہیں تاکہ ان کی حالت کا اندازہ ہو سکے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کے آس پاس کے حالات کے بارے میں جانکاری شروع کی جاچکی ہے۔

خیال رہے یہ واقعہ ایسے ماحول میں پیش آیا ہے جب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تدفین سے پہلے انہیں پارلیمنٹ کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ لوگ اپنی ملکہ کو آخری بار دیکھ سکیں۔ اس وجہ سے اس علاقے میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ الزبتھ دوم کی ریاستی اہتمام کے ساتھ تدفین پیر کے روز ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز