کراچی (ہمگام نیوز) ملیر کے رہائشی ایک بلوچ طالب علم نوجوان کو ریاستی اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔
جبراً گمشدگی کا شکار ہونے والے نوجوان کی شناخت خان محمد ولد حاجی عبدلغنی کے نام سے ہوئی ہے جو کلیری، ملیر کا رہائشی ہے۔
بی این ایم کے انسانی حقوق کے ڈیپارٹمنٹ پانک کے مطابق نوجوان طالب علام کو گزشتہ روز ملیر میں اپنے گھر جاتے وقت سندھ رینجرز کے اہلکاروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا ہے۔