شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںممبئی:مادھوری ڈکشت نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں...

ممبئی:مادھوری ڈکشت نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا

مبئی (ہمگام نیوز ڈیسک ) ہندوستان کے خوبرو بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت انڈیا کی سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، بھارت میں 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی کی ٹکٹ پر پونا سے لڑیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے جون میں مادھوری ڈکشت سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ’پارٹی نے لوک سبھا کے لئے مادھوری کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے، پارٹی 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری کو امیدوار کے طور پر لانے کے لئےسنجیدگی سےغور کر رہی ہے۔واضح رہے 51 سالہ بھارتی اداکارہ مادھوری کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ، دل تو پاگل ہے، ساجن اور دیوداس سر فہرست ہیں۔بی جے پی والوں کا خیال ہے کہ لوک سبھا کے لئے پونے کا حلقہ مادھوری کے لئے مناسب رہے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں

فیچرز