واشنگٹن(ہمگام نیوز) بلومبرگ نیوز کو انٹریو و دیتے ہوے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام کو لیکر جو تناؤ موجود ہے اسکو کم کرنے کے لئے وہ شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ ان سے ملاقات کرینگیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعوی بھی متعصاد ہے کیونکہ امریکہ کی صدارتی منصب پر فائز ہوتے ہوے اس سے پہلے کو بھی شمالی کو ریا کے سربراہ سے ملاقات نہیں کیا اور صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا جب دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کافی شدت آئی ہے۔ جسکی وجہ شمالی کوریا کی ایٹمی پروگرام اور میزائیل تجربے ہیں۔


