Homeخبریںمند اور تربت میں فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے...

مند اور تربت میں فورسز پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے مندحمزوئی بند اورتربت شہر سنگانی سر میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔

ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پانچ اگست شام پانچ بجے کی قریب ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کےعلاقے مندمیں باگزو حمزوئی بند کے نزدیک کے پہاڑی سلسلوں میں قائم چوکی کے قریب فورسز پر حملہ کیا ۔

انھوں نے کہاکہ حملہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے جنگی گشتی ٹیم (Combat Patrol Team) کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب فورسز لکڑیاں اکٹھی کرنے کی غرض سے چوکی سےنکلے تھے ۔

جہاں سرمچاروں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سرمچار گوریلہ تکنیک سے حملہ آورہوکر بحفاظت نکلے میں کامیاب رہے۔

ترجمان نے دوسرے بیان کہا کے ہمارے سرمچاروں نے پانچ اگست شام بوقت نو بجکر تیس منٹ پر ایک اور حملے میں ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے سنگانی سرمیں بورڈ کے نزدیک قائم چوکی پر خود کار ہتھیاروں سےحملہ کیا،حملے کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور انھیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

انھوں نے کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت فراوانی سے جاری رہے گی۔

Exit mobile version