چهارشنبه, دسمبر 25, 2024
Homeخبریںمند اور دشت میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے...

مند اور دشت میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ، بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مند اور دشت میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج علی الصبح چار بجے ضلع کیچ میں دشت کے علاقے پنسن ندی میں پاکستانی فوج نے داخل ہونے کی کوشش کی تو اسی ندی میں نو بجے گورگی کے مقام پر سرمچاروں نے گھات لگا کر فورسز پر حملہ کرکے انہیں پسپا کرکے واپس ہونے پر مجبور کیا۔ اس حملے میں پاکستانی فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ آج ہی2 دسمبر کو سرمچاروں نے مندمیں گوک رودان کی پہاڑی پر قائم چیک پوسٹ کے مورچے پر راکٹوں سے حملہ کیا حملے میں تین اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے اور مورچہ کو نقصان پہنچا۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز