مند (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مند میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرکے ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے دو افراد کو جبری اغوا کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مند کے علاقے کھنک میں قابض پاکستانی فورسز نے گھر پر چھاپہ مار کر دو افراد سمیر ولد خدابخش اور فہد ولد مرادبخش کو زبردستی گرفتار کرکے فوجی کیمپ منتقل کردیا۔گزشتہ دو دہائیوں سے ریاست دہشتگردی کی وجہ سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب چلی آرہی ہے۔عالمی انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انترنیشنل بلوچستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال کا نوٹس لے ۔