سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمنوجان شہر میں پانی کے گہرے کنویں میں گرنے سے ایک بچہ...

منوجان شہر میں پانی کے گہرے کنویں میں گرنے سے ایک بچہ جانبحق

منوجان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان کے گاؤں حسین آباد میں سات سالہ بچہ کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصلات کے مطابق گزشتہ روز 28 فروری کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر منوجان کے حسین آباد گاؤں میں ایک سات سالہ بچہ گر کر جانبحق ہوگیا ـ یہ واقعہ پیر کی شام کو کنویں کے ایریا سے واقفیت نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا جو کہ ایک باغیچے میں واقع تھا۔

اس واقعے کے بعد فائر بریگیڈ، ہلال احمر اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے کیے گئے، فائر بریگیڈ کی موجودگی کے باوجود ضروری سامان نہ ہونے کی وجہ سے کوئی کام نہیں ہوسکا اور بالآخر مقامی لوگوں کی مدد ست بچے کی بے جان لاش کنویں سے نکال لی گئی۔

کہا جاتا ہے کہ اس بچے کا خاندان بافت کا رہائشی تھا جو اس رہائشی مکان (خانہ_باغ) میں کرایہ دار تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ منوجن فائر ڈپارٹمنٹ کے پاس ایسے واقعات میں امداد فراہم کرنے کے لیے ضروری سامان اور سہولیات نہیں ہیں اور وہ کوئی خاص کارروائی نہیں کر سکتا۔ یہاں تک کہ آگ بجھانے والی مشینیں کے سامان بھی کئی سالوں بعد ختم ہوچکی ہیں۔

نیز اس واقعے میں ہلال احمر کے ساتھ رابطے کے باوجود اس ادارے کی اہلکار سہولیات کی کمی اور ناکافی فورسز کی وجہ سے جائے وقوعہ پر نہیں پہنچیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے دوران کنویں میں گرنے کا یہ دوسرا حادثہ تھا جس میں مقامی لوگوں نے متاثرہ شخص کو کنویں سے باہر نکالا تھا ۔

اس خطے کے زیادہ تر باشندے بلوچ ہیں جنہیں قابض ایران کی مرکزی حکومت نے ترقی کے بہانے اپنی آبائی سرزمین بلوچستان سے الگ کر دیا تھا لیکن اب کئی دہائیوں کے بعد ان کی حالت بلوچستان سے بھی بدتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز