Homeآرٹیکلزمنہ سے آنے والی بو(Halitosis)

منہ سے آنے والی بو(Halitosis)

تحریر: ڈاکٹر عابد معز

روزوں کے دوران بعض لوگوں کی ایک شکایت منہ سے آنے والی ناگوار بو ہے۔اسے طبی اصطلاح میں Halitosis یعنی بدبودم کہتے ہیں۔

منہ سے آنے والی بو کی وجوہات کی بنا پر دو زمروں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔مقامی وجوہات یعنی Local Causes اور عام وجوہات یعنی General Causes.

مقامی وجوہات میں ان اسباب کو شامل کیا جاتا ہے جو منہ کے اندر ہوتے ہیں۔ہمارے منہ میں مختلف جراثیم پاۓ جاتے ہیں جو غذاٸ باقیات پر گزارا کرتے ہیں۔جراثیم غذا کے ٹکڑوں کو استعمال کر کے سلفاٸڈس(Sulphides) اور امونیا(Ammonia) پیدا کرتے ہیں جو خراب بو کا باعث ہے۔اس لیے منہ کو جراثیم اور غذا کی باقیات دونوں سے پاک رکھنا چاہیے۔جب ایک روزہ دار صبح سے شام تک بھوکا اور پیاسا رہتا ہے اور اسکے دانتوں میں غذا کی باقیات پر بیکٹریا کو اچھی طرح عمل کرنے کا موقع ملتا ہے جس کے باعث وہ منہ سے بدبو آتی ہے۔

دانتوں کے درمیان جگہ یا ساند اور دانتوں میں سوراخ میں جراثیم اور غذا جمع ہوجاتے ہیں۔منہ سے آنے والی بدبو سے بچنے کے لیے منہ کو صاف رکھنا چاہیے۔کھانے کے بعد صحیح طریقہ سے برش کرنا ضروری ہے۔دانتوں کے درمیان دندانی دھاگے سے صفاٸ کی جانی چاہیے۔اس عمل کو Flossing کہتے ہیں۔دانتوں کے درمیان پھنسے غذا کے ٹکڑوں کو نکالنے کا صحیح طریقہ Flossing ہے۔

Exit mobile version