لندن( ہمگام نیوز ) انٹرنیشنل وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہے کہ منیر مینگل اور دیگر کی طرف سے انسانی حقوق کے حوالے منعقد کیے جانے والے پروگرام کا ہم حصہ نہیں ہیں۔

جناب منیر مینگل نے گزشتہ سال میں جنوا کے پروگرام میں ہمارے ادارے کے لوگو کو استعمال کیا، ہم نے اسے نظر انداز کیا۔ لیکن اس نے ایک بار پھر اپنے ادارہ کے پوسٹر کے ساتھ ہمارے تنظیم کا لوگو لگا دیا ہے۔

ہم نے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین سے یہ پوچھنے کے لیے بھی رابطہ کیا ہے کہ کیا ان کے پاس لوگو ہے؟ انہوں نے ہمیں بتایا کہ VBMP کا کوئی آفیشل لوگو نہیں ہے، وہ لاپتہ افراد کے خاندانوں کی تصویر ان کے درد، اذیت اور تکالیف کی عکاسی کے لیے اپنے پروگرام میں استعمال کر رہے ہیں۔

ہم منیر مینگل سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے تنظیم کے لوگو کو ہمارے اجازت کے بغیر اپنی ذاتی مفادات کے لیے استعمال نہ کریں۔