دوشنبه, فبروري 3, 2025
Homeخبریںمولانا غفور حیدری کی گاڑی پر دھماکہ حملے میں زخمی

مولانا غفور حیدری کی گاڑی پر دھماکہ حملے میں زخمی

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سڑک کنارےبم دھماکے کے نتیجے میں10 افراد جاں بحق اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی کے رہمنا مولانا عبدالغفور حیدری زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مستونگ میں مولانا عبدالغفورحیدری کےقافلے کے قریب دھماکاہوا، دھماکے میں مولاناعبدالغفورحیدری بھی زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال مستونگ منتقل کیاجارہاہے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری مدرسےمیں دستار بندی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئےتھےاور تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ دھماکے کے بعد مستونگ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز