مچھ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے مچھ پولیس تھانے کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد پولیس و دیگر فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔
اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔