Homeخبریںمچھ: نامعلوم افراد نے گیس نکالنے والی کمپنی و روڈ بنانے والے...

مچھ: نامعلوم افراد نے گیس نکالنے والی کمپنی و روڈ بنانے والے گاڑیوں کو نظر آتش کردیا

مچھ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس نکالنے والی کمپنی کیلئے کام کرنے والے گاڑی اور روڈ بنانے والے ایک گاڑی کو نظر آتش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق واقع آج بروز ہفتہ شام 5 بجے کے قریب مچھ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے مچھ میں ریاستی منصوبے کے تحت گیس نکالنے والی کمپنی کیلئے پانی لے جانے والے ایک ٹینکر اور روڈ بنانے والے بلڈوزر کو نظر آتش کردیا۔

اس کے علاوہ مسلح افراد مزکورہ جگہ پر موجود دوسرے مشنری کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا ہے ۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں ایسے واقعات کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے رہے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Exit mobile version