مچھ ( ہمگام نیوز) مچھ سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پہ چھاپہ مار کر خاتوں سمیت تین افراد کو اغواء کرلیا ، تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات پاکستانی فورسز نے مچھ میں رحم علی مزارانی مری کے گھر پہ چھاپہ مار کر رحم علی مری سمیت جام خاتون، دو سالہ یاسین اور دو ماہ کی بچی عاصمہ کو اغواء کرلیا ۔ واضح رہے کہ رحم علی مزارانی کے گھر میں چھاپے کے علاوہ پاکستانی فورسز نے گردونواح سے بھی متعدد افراد کو بچوں اور خواتین سمیت اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں


