Homeخبریںمچھ کے علاقے چشمہ آپ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

مچھ کے علاقے چشمہ آپ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آج شام کے وقت مسلح افراد نے سوئی سے نکلنے والی قدرتی گیس کی 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو چشمہ آپ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

دھماکے کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

اس طرح کے حملوں کی زمہ داری اکثر اوقات آزادی پسند گوریلا تنظیمیں قبول کرتے آہارہے ہیں تاہم اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیمی کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے.

Exit mobile version