یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںمکران میں سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں کچے مکانات منہدم جبکہ کئی...

مکران میں سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں کچے مکانات منہدم جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہونے سے درجنوں کچے مکانات منہدم جبکہ کئی رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کو گوادر کے بازاروں، سڑکوں اور گلی محلوں میں بارش کا پانی اس حد تک جمع ہوگیا کہ ساحلی شہر کے ماہی گیروں نے آمدورفت کے لیے کشتیاں چلانا شروع کردیں۔ پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے بھی کشتیوں کی مدد لی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوبی بلوچستان متاثر ہونے کے بعد کوئٹہ، زیارت اور قلعہ سیف اللہ سمیت بلوچستان میں بدھ سے جمعے تک بارش اور برف باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز