مہمند ایجنسی (ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں فائرنگ کے دو واقعات میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار ہلاک ہوئے.
واقعات یکے بعد دیگرے تورخیل میں پیش آئے جہاں سنائپر گن کے ذریعے نامعلوم سمت سے فائرنگ ہوئی۔
ایک فوجی اہلکار پوسٹ کے قریب جبکہ دوسرا پوسٹ کی طرف سامان لادھ کر لے جاتے وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
واقعے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے چند روز سے مہمند ایجنسی میں فوج مخالف کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔