Homeخبریںگزشتہ مہینے 38 افراد لاپتہ، 6 مہاجرین سمیت 21 افراد قتل، 44...

گزشتہ مہینے 38 افراد لاپتہ، 6 مہاجرین سمیت 21 افراد قتل، 44 گھر نذر آتش: بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان میں گزشتہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بی این ایم کی جانب سے ماہانہ رپورٹ جاری۔

رپورٹ کے مطابق ماہ اپریل میں کمسن بچے کے ساتھ پاکستانی فوج کی جنسی زیادتی 24 سے زائد فوجی آپریشن 38 افراد لاپتہ 6 مہاجرین سمیت 21 افراد قتل 44 گھر نذرآتش اور متعدد خاندان جبری نقل مکانی کا شکار ہوئے ہیں –

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری دل مراد بلوچ نے اپریل 2021 کا تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل کے مہینے میں دو درجن سے زائد فوجی آپریشنوں اور چھاپوں میں 38 افراد لاپتہ 6 مہاجرین سمیت 21 افراد قتل 44 سے زائد گھر نذر آتش بیس سے زائد خاندان جبری نقل مکانی پر مجبورکردیئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قتل ہونے والے افراد میں سے 5 نہتے افراد کوپاکستانی فوج نے دوران آپریشن براہ راست فائرنگ سے قتل کئے گئے چھ بلوچ جہدکارفوج کے ساتھ جھڑپوں میں شہید ہوئے دو افراد فوج کے ڈیتھ سکواڈ کے ہاتھوں قتل جبکہ افغانستان اور ایران میں 6 بلوچ مہاجرین کو فوج کے آلہ کاروں نے ہدف بناکرقتل کردیا ہے اور کوہستان مری میں ایک بلوچ جہدکار اور کوئٹہ میں صحافی کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

رپورٹ کے مطابق اس مہینے چھ لاشیں برآمد ہوئیں جن میں چار مغربی بلوچستان کے بارڈر کے بندش سے جان بحق ہوئے تھے ایک لاش ناقابل شناخت اور ایک کی محرکات معلوم نہ ہوسکے گچک میں تین خواتین کو فوج نے جبری گمشدگی کا شکار بنایا اور شدید اذیت رسانی کے بعد رہا کر دیا گیا اپریل کے مہینے میں 11افراد بازیاب ہوئے۔

Exit mobile version