شنبه, اکتوبر 12, 2024
Homeخبریںمیانوالی میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر بے رحم باپ نے فائرنگ...

میانوالی میں بیٹا پیدا نہ ہونے پر بے رحم باپ نے فائرنگ کرکے اپنے تین بیٹیوں کو قتل کردیا، باپ گرفتار

 

لاہور(ہمگام نیوز) پنجاب کے ضلع میانوالی میں بے رحم باپ نے فائرنگ کر کے3 بیٹیوں کو قتل کردیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بیٹا پیدا نہ ہونے پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سے 4 سال کے درمیان تھیں۔ ملزم کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا، اس لیے گھر میں جھگڑے رہتے تھے۔

تھانہ داؤدخیل پولیس کے مطابق ملزم نادر خان نے گھریلو جھگڑے پردو سالہ عائشہ، تین سالہ علیشہ اور چار سالہ عارفہ پر فائرنگ کی۔

عائشہ اور علیشہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ چار سالہ عارفہ ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئی۔ تینوں بچیوں کی نماز جنازہ داؤد خیل میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق بچیوں کی فائرنگ سے موت کے بعد باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز