میرجاوا (ہمگام نیوز) راہ بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 15 نومبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان میرجاوا سے تعلق رکھنے والا “اکبر رحمت زہی” نامی ایک بلوچ شہری کو قبائلی تنازعہ میں قتل کردیا گیا۔
مقتول کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ قتل قبائلی تنازعہ کا شاخسانہ ہے۔
ایرانی زیر قبضہ بلوچستان میں قبائلی جنگوں اور قتل و غارتگری میں اضافہ ہوا ہے جبکہ قابض ایران کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بلوچستان کے شہروں کو محفوظ بنانے کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
نیز بلوچ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے ذریعہ بلوچ قبائل میں اسلحہ کی تقسیم نے ان جنگوں کو تیز کردیا ہے۔ کیونکہ ایران چاہتا ہے کہ بلوچ قوم آپسی قبائلی چپقلشوں میں پڑے رہیں اور اپنے حقوق سے بیگانہ رہیں۔
قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب IRGC کو ہتھیاروں کی تقسیم کا شدید ردعمل اور بلوچ اسکالرز کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا اور آئی آر جی سی اب بھی اسے بلوچ عوام میں بانٹ رہا ہے۔