کیچ( ہمگام نیوز ) لاپتہ ناصر علی کی والدہ نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لئے حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کے بنیاد پر میرے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے.
ان کا کہنا تھا، 2 اگست 2019 کی رات تقریباً فجر کی نماز کی وقت نظر آباد تمپ میں پاکستانی فورسز نے ہمارے گھر میں گھس کر میرے گھر کے واحد کفیل ناصر علی کو زبردستی اغوا کر لیا. اس دن سے لے کر ہمارے خاندان کرب و اذیت میں مبتلا ہے، ابھی تک اس کا کوئی معلومات نہیں کہ میرے پیارے کو کہاں لے گئے ہیں۔ ناصر علی ولد پیر محمد گھر کا واحد کفیل ہے جو محنت مزدوری کرکے گھر کا چولا چلا رہا تھا پاکستانی آرمی نے ہماری آنکھوں کے سامنے ان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اپنے ساتھ لے گئے، اگر میرے بیٹے نے جرم کیا ہے، تو عدالتیں اس ملک میں موجود ہیں اسے پاکستانی آئین کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے، اگر میرا بیٹا بے گناہ ہے، کسی جرم میں شریک نہیں ہے، تو انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انصاف فرائم کیا جائے ۔
لاپتہ ناصر علی کی والدہ نے مزید کہا کہ عید کے اس خوشی کے موقع پر بیٹے کی گمشدگی نے گھر میں ماتم جیسی ماحول پیدا کی ہے، عید کی خوشیوں میں اپنوں کا شامل نہ ہونا کسی اذیت سے کم نہیں۔ ہم حکومتی اداروں سے اپیل کرتے ہیں ہمارے پیارے کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر انصاف فراہم کریں۔


