کوئٹہ (ہمگام نیوز) 13 دسمبر 2013 کو کلی جیو کوئٹہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر اغوا ظفر اللہ ولد محمد اعظم کے والدہ محترمہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکے بیٹے کو بحفاظت بازیاب کیا جائے تاکہ اسکے لواحقین عید کی خوشیاں اپنے بیٹے کے ساتھ منا سکیں.
ظفر اللہ کے والدہ نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ چھ سالوں کے طویل انتظار کے باوجود انکے لخت جگر کو بازیاب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ہم شدید اذیت سے دوچار ہیں انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کیا کہ انکے بیٹے کی بازیابی میں انسانی بنیادوں پر اپنا کردار ادا کریں.