Homeخبریںمیناب جیل میں ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی

میناب جیل میں ایک بلوچ سمیت دو قیدیوں کو پھانسی دی گئی

میناب ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بدھ 3 مئی کو فجر کے وقت میناب جیل میں ایک بلوچ شہری دو قیدیوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کرکے انہیں پھانسی دے دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قابض ایران نے مزید ایک بلوچ شہری کو پھانسی دینے کے بعد اب تک پھانسی پانے والے بلوچ قیدیوں کی کل تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے۔

ان پھانسی پانے والے قیدیوں میں سے ایک کی شناخت “لعل محمد شیرزائی براہوہی ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کہ شادی شدہ اور دو چھوٹے بچوں کے والد تھے جو ایرانی صوبہ گلستان کے علاقے گالیکش کا رہائشی بتایا جاتا ہے جبکہ ایک اور قیدی کی شناخت “حسن کے نام سے ہوئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق لال محمد اور حسن کو 2020 میں میناب شہر سے گرفتار کیا گیا تھا اور اسے مناب کی انقلابی عدالت نے موت کی سزا سنائی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لعل محمد کے بھائی محمود شیرزائی براہوہی کو اسی طرح کے الزام میں گنبد کاووس جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

یہ بھی واضح رہے کہ حالیہ دنوں اور زاہدان میں ایران کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کے دوبارہ شروع ہونے کی وجہ سے ایران کی مختلف جیلوں میں بڑی تعداد میں بلوچ قیدیوں کو پھانسی دی گئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ مزید پانچ بلوچوں کو پھانسی دینے کے لیے مختلف جیلوں کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

Exit mobile version