Homeخبریںمیناب: قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے دو بلوچ شہید

میناب: قابض ایرانی آرمی کی براہ راست فائرنگ سے دو بلوچ شہید

 

میناب ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے گزشتہ روز جمعرات 16 جون کی شام کو قابض ایرانی آرمی نے میناب میں ایک بلوچ تیلکش مزدور کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو بلوچ مزدور شہید ہوگئے ـ تاہم ان دونوں بلوچ مزدوروں کی اطلاع موصول ہونے کے وقت شناخت معلوم نہیں ہوسکی ـ

بتایا جاتا ہے کہ قابض ایرانی آرمی اہلکاروں نے بغیر پیشگی انتباہ کے ایک سائپا گاڑی پر فائرنگ کی اور گاڑی کی ٹائر پر گولی لگنے کے بعد راستے سے ہٹ کر الٹ گئی ـ جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سامنے آنے والے دوسرے گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی اور دونوں تیلکش شہید ہوگئے ـ
بعد میں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں گاڑی سے نکال کر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ان کے سر اور سینے پر گولیاں پیوست ہوچکی تھیں ـ

 

Exit mobile version