سه شنبه, نوومبر 12, 2024
Homeخبریںافغان لڑکیوں اور خواتین کے لیے میرا دل پھٹ رہا ہے:یو این...

افغان لڑکیوں اور خواتین کے لیے میرا دل پھٹ رہا ہے:یو این ایلچی

اسلام آباد ( ہمگام نیوز) جمعرات کو ایک الوداعی بیان میں افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی ڈیبورا لیونز نےکابل کے اقتدار پرطالبان کے قبضے کے بعد سے لڑکیوں اور خواتین کے خلاف طالبان تحریک کی طرف سے نافذ کیے گئے سخت احکامات پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان خواتین کوتعلیم اور کام کے حق سے محروم کیا جا رہا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کردیا گیا ہے۔
ڈیبورا لیونز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے طور پر اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ انہوں اس بات پر زور دیا کہ آج کا افغانستان اس سے بہت مختلف ملک ہے جس کامیں نے دو سال پہلے مشاہدہ کیا تھا۔ سبکدوش ہونے والی ’یو این‘ ایلچی کی جگہ ابھی تک کسی کو تعینات نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب میں نے یہ ملازمت قبول کی تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ افغانستان وہیں آئے گا جہاں میں اب جا رہی ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’میرا دل ان لاکھوں افغان لڑکیوں کے لیے ٹوٹ رہا ہے جنہیں تعلیم کے حق سے محروم رکھا گیا ہے اور اور باصلاحیت خواتین کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا گیا ہے‘‘۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس طالبان نے اگست کے وسط میں افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا۔ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فوج کی واپسی کے آخری مہینوں میں افغانستان میں طالبا کی تیزی کے ساتھ پیش قدمی دیکھی گئی اور سنہ 2001ء کے بعد طالبان ایک بار پھر افغانستان کے اقتدار پر فائز ہو گئے ہیں۔

طالبان نے فتویٰ جاری کیا کہ خواتین چہرے کا پردہ کریں گی۔ انہیں پبلک میں آنکھوں کے سوا پورے چہرے کا نقاب کرنا ہوگا۔ یہ پابندی ٹی وی چینلز پرپروگرام پیش کرنے والی میزبانوں اور اسکولوں کی طالبات اور اساتذہ سب کے لیے عام ہے۔
مارچ 2020 میں افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے لیونز نے کہا کہ “یہ ستم ظریفی ہے کہ اب ہر ایک کے لیے ملک کی تعمیر نو میں مدد کرنے کے لیے جگہ موجود ہے، لیکن آدھی آبادی پھنس گئی ہے اور انہیں ایسا کرنے سے روک دیا گیا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ “ایک عورت کے طور پر میری افغان بہنوں کے لیے یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ خواتین، اقلیتوں اور دیگر ستم رسیدہ طبقات کے خلاف یہ نظام زیادہ عرصہ نہیں چلے گا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز