دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںمیناب قابض ایرانی رینجر کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری...

میناب قابض ایرانی رینجر کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ شہری شہید

میناب (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بروز جمعہ 11 مارچ کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب کے علاقے “سندرک” میں قابض ایرانی رینجر یونٹ فورسز کی براہ راست اور بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں تیل کے کاروبار سے منسلک ایک بلوچ تیلکش شہید ہوگیاـ

تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میناب کے گاؤں سندرک میں قابض ایرانی رینجر یونٹ فورسز کی فائرنگ سے تیل کے کاروبار سے منسلک علی رضا رستمی ولد جہانگیر ساکن زھوکی شہید ہوگیا ـ

مزید اطلاع کے مطابق قابض رینجر یونٹ کے اہلکاروں نے اس شہری پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ دریائے “مازگ کورین ” سے اپنی گاڑی کے ساتھ گزر رہا تھا۔

اس فائرنگ کے بعد ایک گولی علی رضا کی دائیں آنکھ میں لگی اور اس کے نتیجے میں وہ موقعے پر شہید ہوگئے ـ

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقے میں بہت سے بلوچ شہری مناسب اور مستحکم ملازمتیں نہ ہونے کی وجہ سے غیر منظم انداز میں ایرانی تیل کے کاروبار سے منسلک ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز