کوئٹہ (ہمگام نیوزبلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر آیک ڈویژن کے میڈیکل آفیسرز کے پوسٹوں کو دوسرے ڈویژن کی دی گئی دو اس پر شدید احتجاج کیا جائے گا ترجمان نے کہا کہ اس مسئلے کو حکومت کی سامنے اٹھایا جائے گا موجودہ قانون کے مطابق جن علاقوں کے لیئے پوسٹیں مختص ہیں ان پر ان ہی علاقوں کے لوگوں کا حق ہے کچھ منفی عناصر کئی دنوں سے اس سازش میں مصروف ہیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لیئے اس توازن کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں لہازہ ہم میڈیا کے زریعے محکمہ صحت اور پبلک سروس کمیشن بلوچستان کو واضح کرتے ہیں کہ اگر کسی بھی ڈویژن کے حصے میں کٹوتی کی گئی تو اس پر بلوچ ڈاکٹرز فورم شدید احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے دریں اپنا بلوچ ڈاکٹرز فورم کے آرگنازنگ کمیٹی کا اجلاس پروفیسر ڈاکٹر مجیب بلوچ کی سربراہی میں بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال کوئٹہ میں منعقد ہوا جس میں فورم کے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امور کے لئیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور فری میڈیکل کیمپ کا انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔