شنبه, جنوري 11, 2025
Homeخبریںمیکسیکو : نائٹ کلب پر پٹرول بم حملہ،23افراد ہلاک ،13 زخمی

میکسیکو : نائٹ کلب پر پٹرول بم حملہ،23افراد ہلاک ،13 زخمی

کوٹ زیک کولوکوس (ہمگام نیوز ڈیسک) مانیٹرنگ نیوزڈیسک رپورٹس کے مطابق نامعلوم افراد نے نائٹ کلب میں پٹرول بم پھینک کر آگ لگادی ،حادثے میں 2 درجن کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے۔میکسیکو کے ساحلی شہرکوٹ زیک کولوکوس(Coatzacoalcos) میں رات گئے کلب پر حملہ کیا گیا ،حملہ آور وں نے کلب میں آگ لگانے سے پہلے فائرنگ بھی کی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 8 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ آتشزدگی کے باعث 13 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کلب میں آتشزدگی کے پیچھے گینگ وار ہوسکتی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی جا ری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز