چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںمیں ایک کرد نوجوان لڑکی قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں اغوا

میں ایک کرد نوجوان لڑکی قابض ایرانی فورسز کے ہاتھوں اغوا

تہران ( ہمگام نیوز ) ہینگاو کی رپورٹ کے مطابق تہرانکے علاقے اسلام آباد ویسٹ کی رہائشی اور 18 سالہ ھلیا برخی کو قابض ایرانی حکومتی فورسز نے جبری اغوا کر لیا ہے ۔

انسانی حقوق کی تنظیم ہینگاؤ کی جانب سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق ھلیا کو اس سال اکتوبر کے اوائل میں تہران کے علاقے پاکدشت کی ایک گلی سے اس کو ایرانی آرمی نے اغوا کیا تھا۔

 

اس نوعمر لڑکی کی گرفتاری کو تقریباً ایک ماہ گزر جانے کے بعد بھی اس کی حالت اور اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

بعض افراد کے اہل خانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق اس خاندان نے کئی بار سیکورٹی اداروں سے رجوع کیا لیکن کسی ادارے نے کوئی جواب نہیں دیا جس کی وجہ سے ان کی حالت بارے تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز