خاران ( ہمگام نیوز) خاران سے جبری گمشدگی کا شکار رحیم الدین کے لواحقین نے کوئٹہ میں قائم لاپتہ افراد کے کیمپ آکر رحیم الدین کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
اس متعلق لاپتہ رحیم الدین کی ہمشیرہ نے بتایا کہ ان کے بھائی کو 6 اگست 2016 کو بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز نے لاپتہ کیا۔ بھائی کی گمشدگی کے خلاف لاپتہ افراد کے کمیشن میں کیس دائر کیا لیکن کمیشن کی جانب سے اب تک کوئی خاطر خواہ عمل دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔
ان کے مطابق بھائی کے ہمراہ حراست میں لئے گئے دیگر افراد کو پولیس کے حوالے کرکے منظر عام پر لایا گیا جبکہ رحیم الدین کا تاحال کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے درخواست کیا کہ ان کے بھائی کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں۔