دوشنبه, مارچ 17, 2025
Homeخبریںناصر قمبرانی کو دوسری مرتبہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا

ناصر قمبرانی کو دوسری مرتبہ قابض پاکستانی فورسز نے جبری لاپتہ کردیا

شال (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کلی قمبرانی کے رہائشی قبائلی شخصت 59 سالہ بزرگ ناصر قمبرانی کو آج رات 2:30 قابض پاکستانی فورسز نے ان گھر سے دوسری مرتبہ جبری گمشدگی کا نشانہ بنا کر لاپتہ کر دیا۔

لواحقین کے مطابق پاکستانی فورسز نے آج رات گھر پہ چھاپہ مارکر گھر والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، گھر والوں کے موبائل فون چھینے اور ناصر قمبرانی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

یاد رہے کہ ناصر قمبرانی کو اس سے پہلے 20 اگست 2015 کو بھی فورسز نے جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا تھا جسے بعد ازاں جون 2018 کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ ناصر قمبرانی کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے اور انہیں انکی خیر خبر دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز