شنبه, سپتمبر 21, 2024
Homeخبریںنام نہاد رہنماء بلدیاتی الیکشن کے لئے مری آباد کا رُخ کرکے...

نام نہاد رہنماء بلدیاتی الیکشن کے لئے مری آباد کا رُخ کرکے خود کو شرمندہ نہ کریں۔ اہلیانِ مری آباد۔

 

لسبیلہ (ہمگام نیوز) اہلیانِ مری آباد میرہزار خان گوٹھ کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نام نہاد رہنماء اور لیڈر بلدیاتی الیکشن کےلئے مری آباد کا رُخ کرکے خود کو شرمندہ نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب چالیس سالوں سے ہم یہاں ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب دارو ہوٹل بائی پاس کے قریب مری آباد میرہزار خان گوٹھ میں رہاش پذیر ہیں۔ ہمارے بچوں کے بچے بھی یہی پے جوان ہوئے ہیں مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آج تک ہمارے گوٹھ کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا نہ ہمارے ہاں بجلی کی سہولت ہے اور نہ ہی گیس پوری طرح پہنچایا گیا ہے اور یہاں کے لوگ پانی کی تو ایک ایک بوند کو آج بھی ترس رہے ہیں۔ سڑک اور سیوریج لائن کا تو کوئی نام و نشان تک نہیں ہے۔ ہر بار اور پوری طرح ہر نام نہاد لیڈر کی جانب سے ہمارے گوٹھ کو مکمل طور پر نظر نداز کیا گیا۔ صرف ووٹ اور الیکشن کے وقت ہمیں یاد کیا جاتا ہے۔

اہلیان مری آباد نے اپنے بیان میں کہا 13 بجلی کے کمبے جو گوٹھ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ پیسے جمع کرکے بجلی گوٹھ کے آدھے حصے تک پہنچائی مگر اس کے باوجود کرپٹ واپڈہ والے ہر دو روز بعد آکر ہمارے گوٹھ کے بجلی کو بند کردیتے ہیں اور تاریں زبردستی نکال کے ہڑپ لیتے ہیں۔ حالانکہ پچھلے پانچ سالوں سے ہم نے تین بار گوٹھ کے تقریباً چالیس سے زاہد بجلی کے میٹر جمع کیے ہیں مگر آج تک ہمارے گوٹھ میں ایک بھی میٹر نہیں لگائی گئی۔ نہ بجلی کے کمبے پورے گوٹھ تک پہنچائے گئے۔ واپڈہ والے آکر علاقہ مکینوں سے پیسے بطورِ رشوت لے کے واپس چلے جاتے ہیں۔ جن سے کوئی سوال کرنے وال نہیں اور نہ ہی ان سے کوئی پوچھنے وال ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے پچھلے چالیس سالوں سے ہر نام نہاد لیڈر اور ان کے نام نہاد پارٹیوں کو آزما چکے ہیں البتہ ہم امن پسند، سیاسی، شعوری اور جمہوری لوگ ہیں اس لئے ہم اپنے علاقے کے مسائل کو سیاسی و جمہوری طریقہ کار سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ البتہ بائی پاس روڈ سمیت حب روڈ کو بند کرنا بھی جانتے ہیں۔ مزاحمت کرنا بھی جانتے ہیں۔ پریس کلب سے بھی باخوبی واقف ہیں اور پریس کانفرینس کرکے اپنے مسائل کو دنیا کے سامنے لانے کی بھی طاقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا نام نہاد رہنماؤں کے عملی کام ان کے جھوٹے وعدوں کے برعکس رہے ہیں البتہ اب کوئی بھی نام نہاد سیاسی پارٹی مری آباد میر ہزار خان گوٹھ کے طرف بلدیاتی الیکشن کے لئے رُخ کرکے خود کو شرمندہ نہ کرے۔ ہمارے تمام نوجوان پڑھے لکھے باشعور ہیں ڈگریاں لے کے آج بھی فیکڑیوں میں دھکے کھا رہے ہیں۔ ہمارے گوٹھ کے نوجوانوں نے اتنی تعلیم حاصل کر رکھی ہے کہ انگریزوں کو انگریزی پڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بیان کے آخر میں انہوں نے کہا ایک بار پھر میں بلوچستان کے تمام رہنماؤں سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے علاقے مری آباد میرہزار خان گوٹھ کے درپیش مسائل پے نظر ثانی کی جائے اور انہیں جلد از جلد بہتر بنانے کی کوشش کی جائے تاکہ علاقہ مکین روڈ کو بند کرنے جیسے مزاحمت پے مجبور نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز