دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںناگاؤ میں زمینی افواج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے ...

ناگاؤ میں زمینی افواج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ شروع

مستونگ(ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق آج صبح ضلع بولان کےمختلف علاقوں سنی، پانچ اور امپادہ کی جانب سے پاکستانی فورسز کی کثیر تعداد ناگاؤ کے پہاڑوں میں فوجی بربریت و جارحیت تیزی کے ساتھ جاری ہے۔قریبی پہاڑی سلسلے ناگاؤ میں زمینی افواج کے ساتھ ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ ہورہی ہے . ہمگام نیوز کو اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ ناگاؤ کے پہاڑی سلسلے کی ان مشرقی علاقوں سے فوجی جارحیت کے علاوہ پہاڑی سلسلے کے مغربی علاقوں گزگ نرمک اور جوہان کی جانب سے بھی ریاستی فورسز بڑی تعداد میں پیش قدمی کررہے ہیں. ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں .

یاد رہے کہ رواں ہفتے بولان اور کوہلو کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج نے بلوچ عوام پر آرٹلری کے بڑے توپوں کے گولے داغے گئے تھے اور اس کے ساتھ فوجی ہیلی کاپٹروں نے فضائی حملے اور اندھا دھند شیلنگ کی تھی جس سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات کی اطلاع ملی تھی۔ ان علاقوں میں عورتوں اور بچوں کو کثیر تعداد میں فوج نے اغواء کیا جو کہ تاحال ریاستی فورسز کی حراست میں ہیں. آج ہونے والے ناگاؤ میں فوجی بربریت بھی رواں ہفتے ہونے والے جارحیت اور پاکستان کے فوجی مظالم کا تسلسل ہے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز