( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم نے اپنے گزشتہ اخباری بیان میں کوہستان مری میں مقیم مخبروں آصف ولد زر خان درکانی مری اور اس کے بھائی جو کاہان چھاونی میں رہائش پذیر ہے، نذرو لنڈیانی مری جو نساو میں رہائش پذیر ہے اور گوہر لنڈیانی مری جو پیلاوغ میں رہائش پذیر ہے، کو خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں، لیکن یہ سرکاری کاسہ لیس اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز نہیں آرہےہیں۔ واضح رہے کہ زر خان درکانی مری 73 کی دہائی میں بلوچ سرمچاروں کی مخبری کرتا رہا ہے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہمارے سرمچار نہ صرف ان مخبروں کی مکمل طور پر نگرانی کر رہےہیں، بلکہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت ان پہ حملہ کریں گے۔ آزاد بلوچ نے مزید کہاکہ آج نساو میں ہمارے سرمچاروں نے نذرو لنڈیانی مری کے ٹھکانے پہ مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ اور ان مخبروں پہ ہمارے حملے جاری رہینگے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ کوہستان مری کے علاقے کے مکینوں کو بھی ہم تنبیہ کرتے کہ وہ ان مخبروں سے دور رہیں۔ اور اگر یہ مخبر علاقے سے نکل کر کہیں بھی جاتے ہیں، ہمارے سرمچار ان کا پیچھا کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسی لئے ہمارے سرمچار کسی بھی وقت ان پہ حملہ کرسکتےہیں۔ جو کوئی ان مخبروں کی کمک کرے گا، وہ بھی ہمارے نشانے پر ہوگا۔ لہذا لوگ ان سے دور رہیں۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نذرو لنڈیانی مری پر حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ ان مخبروں اور پاکستانی فورسز پر ہمارے حملے بلوچ قومی ریاست کی آزاد حیثیت کی بحالی تک جاری رہینگی۔