نصرت آباد ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر نصرت آباد میں مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدھ 2 مارچ کو زاہدان سے نصرت آباد جاتے ہوئے مسلح ڈاکوؤں نے عادل شیخ زادہ ولد حاجی خان محمد شیخ زادہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جو کہ کرشان سوران کا رہائشی تھا ـ
مقامی ذرائع نے اس حوالے سے ہمیں رپورٹ دی ہے کہ “عادل بدھ کے روز اپنے سسر کے ساتھ سیپا گاڑی میں کرمان سے زاہدان/دزاپ جارہا تھا جسے نصرت آباد شہر کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ـ
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے زاہدان نصرت آباد ہائی وے پر گھات لگایا اور عادل اور اس کے سسر کے گاڑی کو روکا لیکن جب عادل کو پتہ چلا کہ وہ ڈاکوؤں ہیں تو اس نے اپنے سسر اور اپنے والد کو اطلاع دی گاڑی کو تیزی سے مخالف سمت لے جانے لگے لیکن چلتی گاڑی پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس عادل جانبحق جبکہ ان کے سسر بال بال بچ گئے ـ