جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںنصر آباد میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بیٹا شہید والد...

نصر آباد میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے بیٹا شہید والد زخمی

زابل (ہمگام نیوز) اطلاعات مطابق آج قابض ایرانی اینٹی نارکوٹکس فورسز کی نصر آباد شہر کے گاؤں دیھ رشید میں دو بلوچ شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں میلاد سرانی شہید اور ان کے والد عبدالرؤف سرانی کو ٹانگوں پر گولی لگنے سے وہ زخمی ہیں ـ
مبینہ طور پر اینٹی نارکوٹکس فورسز نے شہریوں کو ان کے گھروں کے سامنے بغیر کسی انتباہ کے فائرنگ کر دی، اور عبدالرؤف اپنے بیٹے کو اندر جانے کے لیے دروازہ کھول رہا تھا۔ کہ اچانک گھر سے باہر کا سلسلہ شروع ہوا ـ

ایک باخبر ذریعے کے مطابق: دوست محمد (ہلمند) شہر میں قابض فورسز میں سے ایک میلاد رہدار کی شناخت پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے ان شہریوں پر پر فائرنگ کی ـ میلاد رہدار ہلمند/دوست محمد میں ایک نارکوٹکس آفیسر اور بلوچوں میں ایک خونخوار قاتل کے نام سے جانا جاتا ہے ـ

میلاد رہدار کے علاقہ کے مکینوں کے مطابق وہ اب تک درجنوں بلوچ نوجوانوں کو قتل کرچکا ہے، جن کے خلاف متعدد بار مقدمہ درج کیا گیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا، کہا جاتا ہے کہ میلاد رہدار نے کہا بلوچوں منشیات فروشی کے الزام میں پھنسا کر اور ان کے گھروں خفیہ طور پر منشیات رکھ کر انہیں اس بہانے سے قتل کر دیا ـ
واضح رہے کہ قابض ایرانی آرمی اور دیگر فورسز نے گزشتہ کئی سالوں سے بیسیوں بلوچوں منشیات فروشی کے نام پر قتل کیا ہے لیکن تاحال اب تک کسی بلوچ کو منشیات فروشی کے نام پر الزام لگا کر سو فیصد ثابت نہیں کر سکا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز